دماغی جھٹکوں سے خود غرضی کم کرنے میں مددگار طریقہ دریافت

0
104
دماغی جھٹکوں سے خود غرضی کم کرنے میں مددگار طریقہ دریافت

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ دماغ کے مخصوص حصوں پر ہلکی برقی تحریک دے کر انسانوں میں وقتی طور پر خود غرضی کوکم کیاجا سکتا ہے۔
تحقیق میں 44 رضاکاروں کو شامل کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ ایک مخصوص رقم اپنے اور ایک گمنام شریک کے درمیان تقسیم کریں۔ دوران تجربہ ان کے فرنٹل اور پیریٹل ایریا پر ہلکی برقی جھٹکے دیے گئے۔ جب دونوں حصے ایک ساتھ متحرک کیے گئے، تو شرکا نے دوسروں کو زیادہ حصہ دینے کا فیصلہ کیا۔
تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر کرسچن رف کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ ان افراد کے لیے مددگار ہو سکتا ہے جو دوسروں کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں یا زیادہ خود غرض رویہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل المدتی اثر کے لیے اس عمل کو بار بار دہرایا جانا چاہیے، بالکل ویسے ہی جیسے جسمانی ورزش کے اثرات وقت کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ دماغ کے یہ دو حصے جو فیصلہ سازی اور ہمدردی سے متعلق ہیں، فطری طور پر ایثار اور دوسروں کے خیال رکھنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply