
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کی کال کے بعد وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس سلسلے میں گشت میں اضافہ کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری سفر کے دوران ضروری شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اورچیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔









