دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

0
280
دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں بھکر کے مقام سب سے زیادہ پانی کی آمد ریکارڈ گئی ہے، جس کے سبب نچلے درجے کا سیلاب ممکن ہے، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد تین لاکھ 83 ہزار کیوسک جبکہ اخراج تین لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، فلڈ کیمپوں میں عملہ ہمہ وقت موجود ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ریسکیو ٹیمیں اور فلڈ کنٹرول سیل الرٹ ہیں، جبکہ علاقے میں فلڈ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاون رہیں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

Leave a reply