
خیر پور شہر سندھ کے رہائشی ، مشہور ٹک ٹوکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹِک ٹوکر عمیر عباسی نے اپنے لباس کی دکان میں خود کو گولی مار دی۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق ، عمیر عباسی نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں اس نے اس کے ساتھ ہونے والے بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا تھا۔
ویڈیو میں ، اس نے کہا کہ مجھے اپنے دوستوں نے بلیک میل اور ہراساں کیا تھا ، میں یہ قدم انتہائی مجبوری کے تحت لے رہا ہوں۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ٹِک ٹوکر کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے









