خیرات دے کر بھکاری مافیاکےجرائم میں شامل نہ ہوں

0
230
خیرات دے کر بھکاری مافیاکےجرائم میں شامل نہ ہوں

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھکاریوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بھارتی شہر اندور کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے گداگروں کو خیرات دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی حکام نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بھیک مانگنے کیخلاف ہماری آگاہی مہم رواں ماہ دسمبر تک جاری رہیگی۔

ضلعی عہدیداروں نے کہا کہ یکم جنوری 2025 سے کسی بھی فقیر کو پیسے دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Leave a reply