خون کی کمی (آئرن کی کمی) دور کرنے والی 11 بہترین غذائیں

0
169
خون کی کمی (آئرن کی کمی) دور کرنے والی 11 بہترین غذائیں

جسم میں آئرن کی کمی ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر افراد کو لاحق ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین میں۔ آئرن کی کمی کے باعث جسم میں ہیموگلوبن کی سطح کم ہو جاتی ہے، جس سے انیمیا (خون کی کمی) پیدا ہوتا ہے۔ اس حالت میں جسم کو آکسیجن پہنچانے میں مشکل پیش آتی ہے، جس کے نتیجے میں تھکن، چکر آنا، دل کی دھڑکن تیز ہونا اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ خوراک میں تبدیلی لا کر آئرن کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق درج ذیل 11 غذائیں آئرن کی سطح بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں:

1. چقندر

چقندر قدرتی طور پر خون بننے کا عمل بہتر کرتا ہے۔ اس میں آئرن، فولیٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جو ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

2. گڑ

گڑ آئرن کا اچھا نباتاتی ذریعہ ہے۔ مناسب مقدار میں استعمال کرنے سے خون کے سرخ خلیات میں بہتری آتی ہے، تاہم زیادتی سے پرہیز ضروری ہے۔

3. دالیں

دالیں آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ نہ صرف خون کی کمی میں مدد دیتی ہیں بلکہ نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

4. کدو کے بیج

ان بیجوں میں آئرن کے علاوہ میگنیشیم اور زنک بھی ہوتا ہے، جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

5. سرخ گوشت

گائے اور بکرے کے گوشت میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اسے پالک یا دال کے ساتھ کھانے سے آئرن جلدی جذب ہوتا ہے۔

6. پالک

پالک میں کیلوریز کم مگر غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ 100 گرام پالک سے روزمرہ آئرن کی ضرورت کا تقریباً 15 فیصد حصہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

7. چکن

چکن گوشت آئرن کا اچھا ذریعہ ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو سرخ گوشت پسند نہیں کرتے۔

8. مچھلی

مچھلی میں آئرن کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں، جو دماغی اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔

9. انڈے

انڈے بھی آئرن فراہم کرتے ہیں، لیکن چائے یا کافی کے ساتھ کھانے سے آئرن جذب ہونے میں رکاوٹ آتی ہے۔

10. گریاں اور خشک میوہ جات

کشمش، خشک آلو بخارے، کاجو اور پستے جیسے خشک میوہ جات آئرن کی کمی پوری کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

11. کھجور

کھجور نہ صرف آئرن سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ جسم کو فوری توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔ البتہ ذیابیطس کے مریضوں کو اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے۔

Leave a reply