
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب سے خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ؛ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید الیکشن ٹربیونل مقرر ؛ رئیٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف درخواستیں دائر ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر خواتین کی جانب سے اعتراضی درخواستیں دائر کی جائینگی ۔
الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف خواتین کی درخواستوں پر الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ قائم کر دیا گیا ہے۔
ٹربیونل خواتین کی درخواستوں پر سماعت کریگا خواتین کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے آر اوز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر کی جائینگی ۔









