
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان مقدمے میں ملوث ملزمہ آمنہ عروج کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 دن کی توسیع ملزمہ کا پولی گرافک اور آواز میچنگ ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی ملزمہ آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تفتیشی افسر کی جانب سےملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جسکے مطابق ملزمہ کی موبائل فون اور وائرل ویڈیو کے فرانزک مکمل کر لیا گیا ہےملزمہ کا پولی گرافک ٹیسٹ اور آواز میچنگ ٹیسٹ بھی ہو گیا ہے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیسٹوں کی فرانزک رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی جائے جبکہ گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزمہ کو جیل سے نکالنے اور فرانزک ٹیسٹوں کی اجازت طلب کی تھی پولیس کے مطابق آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو تاوان کیلیے اغوا کیا تھاخلیل الرحمان قمر سے ملزمان نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیاملزمان نے مغوی کے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ 78 ہزار نکالے عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج ک پولیس کی استدعا پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی۔









