
ہاٹ لائن نیوز : ماہرین فلکیات نے سات ستاروں کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انتہائی ذہین مخلوقات کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تمام ستاروں کو فلکیاتی حلقوں میں ڈائیسن میگا اسٹرکچر جانا جاتا ہے۔
پروجیکٹ ہیفیسٹس کے تحت دریافت ہونے والے یہ ستارے سائنسدانوں کو خلا میں انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کی تحقیقات میں بے مثال مدد فراہم کریں گے۔
نئے ستاروں کی دریافت انسان کی تکنیکی مہارت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اب ماہرین کو کائنات کی تفہیم کے بارے میں نئے زاویے سے سوچنا پڑے گا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جوں جوں انسان خلا میں آگے بڑھ رہا ہے، ایک انتہائی ذہین ہستی کے وجود کے امکان پر تحقیق کا جوش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔









