
ہاٹ لائن نیوز : توکل ٹاؤن کے علاقے کائیاں پور روڈ پر کباڑ کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان کے علاقے توکل ٹاؤن کے علاقے کائیاں پور روڈ پر واقع کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے مغل پورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا گٹر میں گیس بھرنے سے ہوا۔








