خضدار سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0
25
خضدار سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا جھٹکا صبح 10 بج کر 52 منٹ پر جبکہ دوسرا جھٹکا 11 بج کر 30 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 86 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، گنداواہ، جھل مگسی، دادو اور میہڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ سبی اور کچھی کے علاقوں میں بھی لرزش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
تاحال کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بلوچستان کا خطہ ارضیاتی لحاظ سے حساس ہے جہاں وقتاً فوقتاً درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

Leave a reply