“خاموشی سے بڑا فیصلہ! اوورسیز پاکستانیوں کو ملی نئی شناخت”

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے رجسٹریشن کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ کاؤنٹرز ان پاکستانیوں کی آسانی کے لیے قائم کیے گئے ہیں جو شناختی دستاویزات کے اجرا یا تجدید کے لیے خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
فی الحال جن مقامات پر یہ سہولت دستیاب ہے ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ مزید یہ کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز متوقع ہے۔
نادرا کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قریب ترین مقامات پر خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے، تاکہ انہیں سفری اخراجات یا طویل انتظار سے بچایا جا سکے۔









