خاتون ڈاکٹرکےساتھ زیادتی اور قتل میں پولیس اہلکار مجرم قرار

ہاٹ لائن نیوز : کلکتہ دیوانی اور فوجداری عدالت نے اس معاملے میں پولیس رضاکار سنجے رائے کو مجرم قرار دیا ہے۔
کلکتہ کی ایک سول اور فوجداری عدالت نے ہسپتال پولیس کے رضاکار سنجے رائے کو گزشتہ سال اگست میں مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے ایک ہسپتال میں ہونیوالے حملے کا مجرم قرار دیا۔
سیالدہ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انیربن داس نے مقدمے کی سماعت شروع ہونیکے 57 دن بعد فیصلہ سنایا۔ سنجے رائے کو مجرم قرار دیتے ہوئے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپکو سزاملنی چاہیے۔
سنجے نے جج سے سوال کیا کہ جن دیگر لوگوں نے مجھے فریم کیا تھا انہیں کیوں رہا کیا جا رہا ہے؟ اسکے جواب میں جج انیربن داس نےکہا کہ میں نے تمام شواہد کا بغور جائزہ لیا اور گواہوں کو سنا اور مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل بھی سنے، ان تمام باتوں سے گزرنے کے بعد میں آپکو مجرم پاتاہوں، آپ مجرم ہیں۔ تمہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔
عدالت سنجے رائے کی سزا کا اعلان 20 جنوری کو کریگی۔ تب تک انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کیس نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا اور کولکتہ میں طویل احتجاج کیا، جس میں بنیادی طور پر ڈاکٹر اور طبی عملہ شامل تھا۔









