حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں مزید 2 زخمی دم توڑگئے

ہاٹ لائن نیوز : حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 2 افراد کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جب کہ مزید 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے 13 زخمی سول برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج تھے جہاں آج مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔









