حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی؟

ہاٹ لائن نیوز : حکمران جماعت کے سینیٹر عرفان صدیقی علیمہ خان کی مبینہ چیٹ لیک کے بعد پی ٹی آئی سے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ کہتے ہیں تین چار ماہ کی حکومت ہے پھر تین چار ماہ کی حکومت سے مذاکرات کیوں کر رہے ہیں۔
عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیادت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی؟ ہمارے دروازے پر کھڑے ہو کر کہیں اور کیوں دیکھتے ہو؟









