حماس کی قید سے رہائی پانے والے قیدی نے نیتن یاہو سے ملاقات سے انکار کر دیا

حماس کی قید سے رہائی پانے والے قیدی نے نیتن یاہو سے ملاقات سے انکار کر دیا
امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہونے کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے، مگر الیگزینڈر نے اسرائیلی وزیراظم نیتن یاہو سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈن الیگزینڈر نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ذاتی ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔
میڈیا نے ان کی جسمانی اور ذہنی حالت کو ”کمزور“ قرار دیا ہے، لیکن کسی سرکاری ذرائع کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے، ایڈن الیگزینڈر کا تعلق نیو جرسی کے شہر ایک ٹینا فلائی سے ہے، وہ سات اکتوبر 2023 کو اپنے فوجی اڈے سے اغوا کیے گئے تھے۔









