
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلی فون بلاک کر کے ٹیلی فون کیبلز چوری کر لی گئیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری اسٹریٹ نمبر 63 سے ٹیلی فون کی کیبلز چوری ہوگئیں۔
گلی میں واقع تمام سرکاری رہائش گاہوں کے ٹیلی فون بند ہوگئے۔ متاثرہ گلی میں چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر اہم شخصیات کے گھر ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کیمطابق واقعہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان نامعلوم ملزمان نے انجام دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت شروع کردی ہے۔









