حرمِ کعبہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ بے بنیاد قرار

0
21
حرمِ کعبہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ بے بنیاد قرار

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے قریب مبینہ خودکش حملہ آور کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو سعودی حکام نے مسترد کردیا۔

سعودی سیکیورٹی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، تاہم اس شخص کے خودکش حملہ آور ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ گرفتار کیے گئے شخص کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دھماکا خیز مواد سے متعلق جو دعوے کیے جا رہے تھے، ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

سعودی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ شخص کے خلاف ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کی گئی ہے۔ تاہم گرفتار شخص کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک شخص خانہ کعبہ کی جانب بڑھ رہا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔ سعودی حکام کی وضاحت کے بعد اس دعوے کی سرکاری سطح پر تردید ہوگئی ہے۔

خانہ کعبہ مسجد الحرام کے وسط میں واقع ہے اور مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a reply