حج 2026: عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم لازمی قرار

0
54
حج 2026: عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم لازمی قرار

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے سلسلے میں عازمین کے لیے پاک حج موبائل ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق طبی سوالنامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا، اور عازمین کو اپنے امراض کے بارے میں “ہاں” یا “نہ” میں جواب دینا ہوگا۔
یہ طبی سوالنامہ عازمین حج کو بہتر اور مربوط طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سوالنامے میں بلڈ پریشر، دل کی بیماری، شوگر، دمہ، گٹھیا اور تھائی رائیڈ سمیت دیگر اہم طبی معلومات شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔
پاک حج ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی موجود ہے، اور عازمین یہاں سے حج پروازوں کا شیڈول بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں، اور عازمین کو تمام اعلانات کے لیے ایپ کو دیکھتے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply