
ہاٹ لائن نیوز : حج مشن کے لئے میرٹ کے برعکس میڈیکل افسران کی تعیناتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات مئی تک جواب طلب کر لیا، پٹیشنر ڈاکٹر عمران کے وکیل ایڈووکیٹ طاہر چوہدری نے دلائل دئیے۔
درخواست گزار نے کہا کہ حج مشن کےلئے 18 میڈیکل افسروں کی تعیناتی کااشتہار دے کر این۔ ٹی۔ ایس کاامتحان لیا گیا، درخواست گزار کے 74 نمبروں کو نظر انداز کر کے 72 نمبر والوں کو تعینات کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے والوں کی تعیناتیوں کا حکم جاری کرے ۔









