
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےکیس کی سماعت7مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ صوبائی حکومت کے پاس جیل ٹرائل کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ عدالت نے کبھی آپ کو درخواست کی تھی جیل ٹرائل کی ؟آپ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس کی زبان ایسی ہے کہ آپ سے کسی نے حفاظت مانگی ہے، اس لیے آپ نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ میرےپاس دستاویزات پورے نہیں ہیں، مزید مہلت فراہم کی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں سینکڑوں افراد نامزد ہیں، مگر 4 سے 5 لوگوں کا جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
عدالت نےوکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں اپنی فائل کی کاپی کروا دیں، اور ان سے رسیونگ لے لیجیے گا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک ہی کیس میں دو مختلف جگہوں پر ٹرائل ہوگا۔









