جیالوں کی وین الٹ گئی ، 2 ہلاک 7 زخمی

0
215
جیالوں کی وین الٹ گئی ، 2 ہلاک 7 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لاڑکانہ کے قریب رتودیرو روڈ پرذوالفقار علی بھٹو کی برسی سےواپسی پر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بھری ایک وین مبینہ طور پر تیزرفتاری کیوجہ سےالٹ گئی، اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کیمطابق ، وین گڑھی خدابخش بھٹو سے قمبر تک جا رہی تھی کہ رتودیرو میں تیزرفتاری کیوجہ سے ڈرائیورکا کنٹرول کھونےسےالٹ گئی، متاثرہ افراد کی شناخت عرفان اور زین العابدین کے نام سے ہوئی ، جبکہ زخمیوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔

Leave a reply