
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2026 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام وزن والے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت گھریلو استعمال کا 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلینڈر 3643 روپے 41 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور یہ نرخ پورے ماہ کے لیے مؤثر رہیں گے۔









