جنگ اسرائیل نے شروع کی لیکن اختتام ہم لکھیں گے

جنگ اسرائیل نے شروع کی لیکن اختتام ہم لکھیں گے
ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے اسے مفلوج کر کے دم لیں گے، انہوں نے واضح پیغام دیا کہ جوابی حملے میں ایران کی مسلح افواج نے کوئی کوتاہی نہیں کی، اور اسرائیل کا جرم ناقابل معافی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک کہ مجرموں کو سزا نہ دی جائے گی،صیہونی دشمن پر کاری وار کیا جائے گا اور طاقت کے سوا کسی اور زبان میں اسرائیل سے بات نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی شروعات اسرائیل نے کی لیکن اس کا اختتام ہم لکھیں گے۔









