
جنگل میں آگ لگنے سے نایاب جانور جل گئے
آزاد کشمیر میں چڑھوئی کے جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درخت اور نایاب نسل کے جانور جل گئے ہیں، جنگل رات سے مسلسل جل رہا ہے اور علاقے میں چاروں طرف دھواں پھیلا ہوا ہے، آگ لگنے کے سبب قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے، مقامی افراد اور محکمہ جنگلات کے ملازمین آگ بجھا رہے ہیں البتہ متاثرہ علاقے میں دھویں کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔









