جنوبی کوریا کے صدر نےمارشل لاء اٹھانے کا اعلان کردیا

0
190
جنوبی کوریا کے صدر نےمارشل لاء اٹھانے کا اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : چند گھنٹوں کے بعدہی جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کیا جسکے بعد کابینہ نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد ملک سے مارشل لا اٹھانے کی منظوری بھی دیدی۔

جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹے میں مارشل لاء اٹھانا پڑا، مارشل لاء اٹھانے کا اعلان ہوتے ہی فوج واپس بیرکوں میں جانے لگ گئی۔

جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمراں جماعت میں شامل تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لاء کا اعلان کیاتھاجس کے بعد پارلیمنٹ نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیا۔

Leave a reply