
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے پہلے جدید آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
آئی ٹی پارک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کا 70 فیصد حصہ جنوبی کوریا کی حکومت ادا کرے گی۔
سہولیات کے لحاظ سے یہ ملک کا جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔ اس آئی ٹی پارک کی تخمینہ لاگت 25 ارب روپے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت 70 ملین ڈالر خرچ کر رہی ہے۔ جنوبی کوریا نے انتہائی آسان شرائط پر قرضہ دیا ہے۔ 2022 میں اس منصوبے کا ٹھیکہ جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کو دیا گیا۔









