جنوبی لبنان میں مزید 14 شہید، 123 صہیونی فوجی زخمی

ہاٹ لائن نیوز : حزب اللہ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل کے دیہاتوں میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام نے 123 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں میونسپل کی عمارت کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ اور راکٹ بھی برسائے۔
قبل ازیں لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران الشعب میں متعدد مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔ مرکبہ اور فارقیلہ کے قصبے آیت شعب سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے راکٹوں نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے ڈرون کو مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دیہات بعلبیک، صیدون اور مروانیہ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 ہیلتھ ورکرز سمیت 14 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی حکومت نے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر بین گوریون ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک معطل کر دی ہے۔









