جمعیت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی

0
190
جمعیت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی

ہاٹ لائن نیوز: پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر مولانا فضل الرحمان کو کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس کی سماعت کریگا۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے تاحال انٹرا پارٹی انتخابات مکمل نہیں کیے اور کمیشن میں سرٹیفکیٹ بھی جمع نہیں کرایا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر اپوزیشن کی بڑی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا۔

Leave a reply