جعفر ایکسپریس پردہشتگردوں کاحملہ، متعددزخمی

دہشت گردوں نے بلوچستان کے مچھ علاقے میں آبگم کے قریب جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا ، جسکے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئےہیں۔
ذرائع کیمطابق ، مسافر ٹرین پر لگ بھگ چھ دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جسکی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے دوران متعدد مسافروں کے زخمی ہونیکی اطلاع ملی۔
اس علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہےاورریسکیو اور سیکیورٹی ادارےموقع پرپہنچ گئیں۔
ریلوے حکام کیمطابق ، فائرنگ میں ٹرین کا ڈرائیورشدید زخمی ہوگیاتھا ، جبکہ ہنگامی امدادی ٹرین کوجائے وقوعہ پر روانہ کردیاگیا ہے۔ کراچی سے کوئٹہ کے پاس آنیوالے بولان میل کو بھی سبی میں روکا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس ، پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی اسکو بھی سبی میں روکدیا گیا۔









