جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

0
151
جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد عدالت میں ججز کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

حلف برداری کی یہ تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے شامل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کا حصہ بن چکے ہیں، یوں چیف جسٹس سمیت عدالت میں مجموعی طور پر سات ججز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave a reply