جسوندرسنگھ 65 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

0
184
جسوندرسنگھ 65 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

جمعہ کی صبح دماغی فالج کی وجہ سے ہندوستانی پنجابی فلموں کے سب سے مشہور مزاح نگار اور ہندوستانی پنجابی فلموں کے اداکار ، جیسندر سنگھ بھلا کا انتقال 65 سال کی عمر میں ہوا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اداکار کے اہل خانہ نے انکی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ دماغی فالج کے بعد انہیں موہالی کے فورٹیس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ 12 بجے دوپہرموہالی میں پیش کی جائیں گی ، جہاں انکے اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوگی۔

Leave a reply