
جرمنی کا ویزا پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
کراچی میں جرمن قونصل خانے کی طرف سے ایک بیان جاری میں کیا گیا ہے کہ جرمن قونصل خانہ کراچی میں آٹھ مئی کو بند رہے گا۔ جرمن قونصل خانہ جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں بند رہے گا، اس دوران منسوخ ویزہ درخواست گزار کے اپائنٹمنٹس کو انیس مئی تک ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
چند روز پہلے کراچی میں جرمن قونصلیٹ نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کیا تھا، بڑھتی ہوئی طلب کے سبب درخواست گزار اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کروا سکیں گے، اس کے بجائے 1 ویٹنگ لسٹ متعارف کروائی جائے گئی، جس میں شہریوں کے لیے اپنا نام ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر کرانا لازمی ہو گا۔









