جائیداد کے تنازع پر فائرنگ 2 بھائی جاں بحق تیسرا زخمی

0
180
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ 2 بھائی جاں بحق تیسرا زخمی

جائیداد کے تنازع پر فائرنگ 2 بھائی جاں بحق تیسرا زخمی

نوشہرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس میں دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر چلی گئی۔

علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بھائی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے، پولیس نے اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔

Leave a reply