تین ایف سی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

0
192
تین ایف سی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود سے چھٹی پر گھر جانے والے تین ایف سی اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق تین ایف سی اہلکار جو نجی گاڑی میں سرگھڑ کے علاقے سے چھٹی پر گھر جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اور تینوں اہلکاروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے میں اغوا کاروں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a reply