
ہاٹ لائن نیوز : پیپلز چورنگی پر تیز آندھی کے باعث درخت گر گیا، درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔
حکام کیمطابق پیپلز چورنگی سے کوریڈور 3 کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی، درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔
دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 میں تیز آندھی سے درخت گر گیا، متعدد موٹر سائیکلیں درخت کے نیچے دب گئیں۔









