تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا

0
199
تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا

تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا

لاہور کے راوی پل پر ایک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا، حادثے میں تئیس سالہ خاتون اور چھ ماہ کا شیر خوار بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ شوہر عدنان شدید زخمی ہو گیا ہے۔

عدنان اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a reply