تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں شریک افراد پر چڑھ دوڑا

0
214
تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں شریک افراد پر چڑھ دوڑا

ہاٹ لائن نیوز : گوجرہ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد پر چڑھ دوڑا، حادثے میں لڑکیوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر گوجرہ میں شادی گھر ماتم میں بدل گیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے مہندی کی تقریب میں جانے والوں کو کچل دیا، حادثے میں 2 لڑکیوں اور خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 8 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جھنگ روڈ کے قریب منشا اورڈ کے مقام پر شادی کی تقریب تھی، بدقسمت لڑکیاں اور لڑکے مہندی لگا کر سڑک کنارے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر متعدد افراد پر چڑھ گیا۔پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
۔

Leave a reply