تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ کا مقابلہ جیت لیا

تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ کا مقابلہ جیت لیا
رنگ و نور سے بھرپور میلے میں دُنیا بھر کی ایک سو آٹھ حسیناؤں نے حصہ لیا، اس ایونٹ میں تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا نے مقابلہ جیت کر مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے، مس ورلڈ کو تاج کے ساتھ 1 ملین ڈالر یعنی اٹھائیس کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم دی جائے گی، فائنل شو میں اوپل سچاٹا کو مس ورلڈ 2024 کرسٹینا نے تاج پہنایا۔
اوپل سچاتا نے پولینڈ، ایتھوپیا اور مارٹینیک کے مدمقابل حسیناؤں کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے نام کیا، اوپل سچاٹا ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طالبہ بھی ہیں، اوپل اس سے پہلے بھی کئی مقابلہ حسن جیتی ہوئی ہیں، اس سال کا مس ورلڈ تاج بہت منفرد ہے، کیونکہ اس تاج میں 1,770 ہیرے جڑے ہوئے ہیں، یہ 18 کیرٹ سفید سونے میں تیار ہوا ہے اور اس کی مالیت تین کروڑ روپے ہے۔









