توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے

0
150
توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے

توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے

علیمہ خانم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ منگل کا دن بانی پی۔ٹی۔آئی کے کیسز کے حوالے سے ملاقات کا دن ہوتا ہے، عدالت نے وکلا فہرست کا حکم جاری کیا لیکن بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکلا کو باہر روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی وکلا سے کیسز کی مشاورت نہ کریں، جب تک وکلا کی ملاقات نہیں ہو جاتی باقی کسی کو بھی جانے کی ضرورت نہیں ہے، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے مزید کہا کہ سلمان صفدر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم سے اڈیالہ جیل گئے تھے، توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے کیونکہ عدالت کے تین رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا۔

Leave a reply