ترکیہ کا بحری جہاز لاپتہ

0
236
ترکیہ کا بحری جہاز لاپتہ

ہاٹ لائن نیوز : ترکی کا ایک بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ ہوگیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ لاپتہ جہاز پر کیپٹن سمیت عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے بتایا کہ یہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلودک کے علاقے ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا تھا۔ طوفان کے باعث لاپتہ جہاز کی تلاش کے لیے امدادی کشتیاں بھیجنا مشکل ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جا سکی۔
حکام کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں اور موسم بہتر ہوتے ہی لاپتہ جہاز کی تلاش کے لیے امدادی کام شروع کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Leave a reply