ترکیہ اور سرائیل کےدرمیان تجارتی تعلقات منقطع

0
255
ترکیہ اور سرائیل کےدرمیان تجارتی تعلقات منقطع

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارت منجمد، درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی۔ اسرائیل نے ترکی کے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردگان اسرائیلی درآمدات اور برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے تمام معاہدوں کو توڑ رہے ہیں۔ یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے، اسرائیل دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کرے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے گزشتہ ماہ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ترکی کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی برقرار نہیں رکھتا اور غزہ کو خاطر خواہ انسانی امداد کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

Leave a reply