تاریخ کسے معاف نہیں کرے گی ؟

0
313
تاریخ کسے معاف نہیں کرے گی ؟

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا جیتا ہوا کوٸی امیدوار اگر دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی ۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی منڈی لگا کربیٹھےہیں کہ ہمارے بندے خرید لیں گے یہ ان کی خوش فہمی ہے ،ہمارا کوٸی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جاٸے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانا پی ٹی آٸی کا حق بنتا ہے ، وزیراعظم ہمارا ہو گا مگر کون ہو گا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آٸی کریں گے ، ہمارے جیتے ہوٸے امیدواروں کو ہرایا گیا ، قومی اسمبلی اور دو صوباٸی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے ، اس الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوٸی پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔

Leave a reply