عطاء تاڑر مشکل میں پھنس گئے

0
64

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے127سے عطاء تاڑر کی کامیابی کو چیلنچ کردیاگیا۔

ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، عطاء تاڑر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، جبکہ مھجے میرے وکلاء کو پولیس کے ڈی ایس پی افتخار نے ریٹرننگ افس سے باہر نکال دیا ، میری عدم موجودگی سےرزلٹ جاری کیا،فارم 45 کےنتائج ہمارےپاس موجودہیں ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنےکا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کاحکم دے اور فارم 47 کانتیجہ کلعدم قراردے۔

Leave a reply