تاریخ میں پہلی بار کسی مریض کا کینسر ڈاکٹر میں منتقل

0
164
تاریخ میں پہلی بار کسی مریض کا کینسر ڈاکٹر میں منتقل

ہاٹ لائن نیوز : طب کی تاریخ میں پہلی بار ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سرجن نے کینسر کے مریض کا آپریشن کرتے ہوئے خود کو اس مہلک مرض میں مبتلا کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شخص کینسر کی نایاب شکل میں مبتلا تھا اور اس کے پیٹ سے ٹیومر نکالا جا رہا تھا۔

سرجری کے دوران ایک مریض میں ڈرین ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سرجن کا ہاتھ کٹ گیا تھا۔ زخم کو فوری طور پر جراثیم سے پاک کر کے بینڈیج کر دی گئی، لیکن 53 سالہ ڈاکٹر نے تقریباً پانچ ماہ بعد اپنی درمیانی انگلی کی بنیاد پر سخت گانٹھ دیکھی۔

ہاتھ کے ماہر کو دیکھانے کے بعد، گانٹھ کی شناخت ایک مہلک رسولی کے طور پر ہوئی، جو پچھلے مریض کے کینسر کی طرح تھی۔

Leave a reply