تاریخی چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ، سب کچھ جل کر خاکستر

0
210
تاریخی چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ، سب کچھ جل کر خاکستر

ہاٹ لائن نیوز : فرانس کے ایک تاریخی چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث چرچ کی گھنٹی بھی نیچے گر گئی۔

2 ستمبر کی شام 4:30 بجے شام کے شمالی قصبے سینٹ اومر کے چرچ آف دی امیکولیٹ کنسیپشن میں آگ بھڑک اٹھی۔ نوے افراد پر مشتمل فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔

آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن چرچ کے قریب رہنے والوں کو آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث عارضی طور پر اپنے گھر خالی کرنے پڑے۔ چرچ میں آگ لگنے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Leave a reply