تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 20افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : تیونس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر سفیکس کے قریب پیش آیا۔
کشتی پر سوار متعدد تارکین وطن لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والے پانچ تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
تیونس کے ساحلی محافظوں کیمطابق ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔ تارکین وطن تیونس سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کشتی کے حادثہ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔







