بیٹی کی لو میرج کرنے پر والدین کی خودکشی

0
247
بیٹی کی لو میرج کرنے پر والدین کی خودکشی

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں والدین کی اجازت کے بغیر محبت کی شادی کرنے پر افسردہ والدین نے خودکشی کر لی۔

بھارت کے جنوبی کیرالہ کے شہر پومبا میں ایک جوڑے نے اس وقت سب کی توجہ مبذول کر لی جب ان کے گھر سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوومبا کے رہائشی انیکرشنا اور اس کی بیوی بندو کو اپنی بیٹی کی فکر لاحق تھی، اگرچہ انہوں نے بچی کی ہر خواہش پوری کردی لیکن بیٹی اپنی محبت کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔

محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کالج کی طالبہ ہے جب کہ والدین شادی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے انہیں اپنی بیٹی کی فکر تھی۔

والدین بیٹی کی پسند کی شادی کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور مبینہ طور پر زہر پی کر غم کو ہمیشہ کے لیے بھلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹی کے رشتے کو لے کر جوڑا ذہنی طور پر پریشان تھا جب کہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بیٹی نے بھاگ کر شادی کر لی تھی۔

Leave a reply