جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 6 ہزار مستعفی

0
89

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، احتجاجاً 6 ہزار ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے ہزاروں ڈاکٹر سسٹم میں نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کی بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ، حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو فوری کام پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 90 فیصد ہسپتال پرائیویٹ ہیں اور علاج مہنگا ہے۔ ڈاکٹروں کی تعداد ملک میں مریضوں کی تعداد سے کم ہے اور ہر 1000 مریضوں پر 2 ڈاکٹر دستیاب ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹرز نئی بھرتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Leave a reply