بیوی سے محبت کی انوکھی مثال

بیوی سے محبت کی انوکھی مثال
مری کے رہائشی ڈاکٹر منیر نے اپنی مرحومہ اہلیہ کی یاد اور ان کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مری جیسے سرد، پہاڑی اور برفانی علاقے میں ریگستانی پودے کو نہ صرف اگایا بلکہ ستائیس سال کی محنت سے اسے 1 تناور درخت بنا دیا ہے،انہوں نے بتایا کہ میں نے لو میرج کی تھی اور میری اہلیہ کچھ سال بیمار ہونے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ گھر میں کھجور کا درخت اور گلاب کے پودے بھی ہوں، میں نے کہیں سے یہ پودا منگوایا اور بہت محنت سے اس پودے کی دیکھ بھال کی جبکہ میری اس درخت سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں میں آج بھی اس پودے کی پہلے کی طرح ہی دیکھ بھال کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے گلاب کے بھی پودے لگائے ہیں اور میرے گھر کے باغیچے میں کئی گلاب کے پودے ہیں جو پچیس مختلف رنگوں میں ہیں۔








